ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : شراب کے نشہ میں شوہر نے بیوی کو قتل کر ڈالا

منگلورو : شراب کے نشہ میں شوہر نے بیوی کو قتل کر ڈالا

Mon, 28 Nov 2022 19:09:56    S.O. News Service

منگلورو 28 / نومبر (ایس او نیوز) تینکا ایکّارو نامی گاوں میں شراب کے نشہ میں دھت ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کر ڈالا ۔

 موصولہ رپورٹ کے مطابق ملزم کا نام درگیش اور مقتولہ کا نام سریتا ہے ۔ کل اتوار کی شام میں نشہ کی حالت میں درگیش نے اپنی بیوی سریتا سے جھگڑا شروع کیا اور غصہ کی حالت میں اس نے ایک لکڑی کا ٹکڑا اٹھا کر سریتا کو پیٹنا شروع کیا جس کے نتیجہ میں اس کی جان چلی گئی ۔

 بتایا جاتا ہے کہ اس واردات کے بعد ان کا بیٹا راہل خوفزدہ ہوکر بھاگ نکلا اوراپنی نانی کے  گھر پہنچ گیا ۔ آج صبح درگیش نے اپنے بڑے بھائی مدھو کو فون کرکے بتایا کہ سریتا مر گئی ہے ۔ جب مدھو درگیش کے گھر پہنچا تو سریتا مردہ پڑی ہوئی ملی ۔ 

 اس تعلق سے بجپے پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ہے ۔ 


Share: